جنرل نیوز

اقلیتی مالیاتی کارپوریشن تلنگانہ کے چیرمین امتیاز اسحاق کے ہاتھوں طلبہ کے ٹریننگ کورس کا افتتاح

عادل آباد ۔ ریاستی اقلیتی مالیاتی کارپوریشن تلنگانہ کے چیرمین امتیاز اسحاق نے اپنے دورہ عادل آباد کے موقع پر جدید بس اسٹانڈ کے روبرو گرین ویژن فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اقلیتی طلباء و طالبات کے لئے چلائے جا رہے ٹریننگ اور جاپ پلیس مینٹ کورس کا افتتاح انجام دیا۔اس تقریب میں نو تقرر کردہ ریاست تلنگانہ میناریٹی کمیشن کے رکن محمد اطہر اللہ،میونسپل چیرمین جوگوپریمندر اور وائس چیئرمین ظہیر رمضانی کے علاوہ ضلع اقلیتی بہبود آفیسر کرشنا وینی،ضلع حج سوسائٹی صدر شاہد احمد توکل ، کونسل مبین اور فاؤنڈیشن انچارج موجود تھے

 

۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امتیاز اسحاق چیئرمین نے طلباء و طالبات کو کورس کی تفصیلات سے واقف کروایا اور درپیش مسائل سے تحریری طور پر درخواست دینے کا مشورہ دیا اور کہا کہ کورس کے اختتام پر نوکری دلانے کی ذمہ داری متعلقہ فاؤنڈیشن کی ہوتی ہے بصورت دیگر فاؤنڈیشن انتظامیہ پر کاروائی کا انتباہ دیا۔ اس موقع پر ریاستی اقلیتی مالیاتی کارپوریشن چیرمین کی عادل آباد آمد پر شاندار استقبال کیا گیا ۔ اس تقریب سے میونسپل چیرمین جوگوپریمندر اور وائس چیرمین ظہیر رمضانی نے بھی مخاطب کیا۔ضلع اقلیتی بہبود آفیسر کرشنا وینی نے ریاستی چیرمین کو تفصیلات سے واقف کروایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button