اسپشل اسٹوری

طالبہ سے محبت۔ لیڈی ٹیچر نے جنس تبدیل کروا کر لڑکی سے شادی کرلی

راجستھان: راجستھان کے بھرت پور میں ایک خاتون ٹیچر نے اپنی جنس تبدیل کروا کرطالبہ سے شادی کرلی، پورا معاملہ یہ ہے کہ راجستھان کے بھرت پور میں ایک خاتون ٹیچر کو اپنی ہی طالبہ سے پیار ہو گیا۔ یہاں انوکھی بات یہ ہے کہ طالبہ کو بھی اپنی ٹیچرسے پیار ہو گیا۔ کہانی یہیں ختم نہیں ہوئی دونوں نے اپنی محبت کا ثبوت دینے کے لیے ایک دوسرے سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ کہا جاتا ہے کہ محبت میں سب جائز ہے اور جب ارادہ حاصل کرنا ہو تو کچھ بھی ناممکن نہیں۔ ایسا ہی کچھ ایک خاتون ٹیچر نے کیا۔

خاتون ٹیچر جنس تبدیل کروا کر لڑکی سے لڑکا بن گئی اوراسکول کی طالبہ سے شادی کرلی۔ ٹیچر کا نام میرا کنٹل ہے جنس کی تبدیلی کے بعد اس نے اپنا نام آراو کنتل رکھ لیا ہے۔ فزیکل ٹیچر تحصیل دیگ کے ناگلہ موتی کے گورنمنٹ سکنڈری اسکول میں کام کر رہی\رہا ہے۔ ٹیچرکواسکول میں پڑھنے والی کلپنا نامی طالبہ سے پیار ہو گیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ٹیچرنے طالب علم کو کبڈی کا کھیل سکھایا۔

دو دن پہلے ان دونوں کی شادی ہوگئی۔ لڑکی سے لڑکا بننے والے دلہے نے کہا "میں ایک سرکاری اسکول میں فزیکل ٹیچر ہوں۔ اسی گاؤں کی طالبہ کلپنا کھیلنے میں بہت اچھی تھی۔ اس دوران ہمیں پیار ہو گیا۔ میں جنس تبدیل کرنا چاہتا تھا۔ سال 2012 میں، میں نے ایک خبر میں پڑھا کہ کسی نے جنس کی تبدیلی کی ہے، تب سے میں سوچ رہا تھا کہ یہ کب کہاں اور کیسے ہوگا؟ اس کے بعد مجھے یوٹیوب کے ذریعے معلوم ہوا کہ دہلی میں ایک ڈاکٹر ہے جو جنس کی تبدیلی کی سرجری کرتا ہے۔” میں اس سے رجوع ہوا اورجنس کی تبدیلی کا آپریشن کروالیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button