جنرل نیوز

رکن کونسل کے کویتا سے حلقہ اسمبلی آرمور کے ترقیاتی کاموں کیلئے حرکیاتی قائد ٹی آر ایس پارٹی کی کامیاب نمائندگی

نظام آباد8/نومبر(اردو لیکس) حلقہ اسمبلی آرمور کے ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کے لئے رکن قانون ساز کونسل کے کویتا سے ان کے دورہ نظام آباد کے موقع پر سینٹر حرکیاتی قائد ٹی آر ایس پارٹی سمیر احمد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرتے ہوئے حلقہ اسمبلی آرمور کے زیر التواء و دیگر کاموں کی عاجلانہ یکسوئی کے سلسلے میں ایک تفصیلی تحریری یادداشت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ سرکاری حکم نامہ ( 58) کے تحت 30 لاکھ روپے منظوری عمل لائی گئی تھی جس میں سے( 15)لاکھ روپے کی رقم ڈسٹرکٹ میناریٹیز ویلفیئر آفیسر نظام آباد کے اکاؤنٹ میں حکومت کی جانب سے جمع کی گئی ما باقی(15) لاکھ روپے رقم فوری طور پر اجرائی کے علاوہ مزید خدانہ پور نندی پیٹ منڈل میں واقع مسلم‌ قبرستان کی حصار بندی کے لئے (30) لاکھ روپے اور مسجد سکینہ شاستری نگر آرمور کے کاموں کے لئے (20) لاکھ روپے کی منظوری کے لئے رکن اسمبلی آرمور اے جیون ریڈی صدر ضلع ٹی آر ایس پارٹی و چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی توسط تجاویز ارسال کی گئی تھی سمیر احمد کی نمایندگی پر رکن کونسل کے کویتا نے فوری طور ان فنڈز کی منظوری کے لئے پرنسپل سیکرٹری اقلیتی بہبود ندیم احمد کو مکتوب ارسال کرتے ہوئے حلقہ اسمبلی ارمور کے ترقی ( 75) لاکھ روپے کی اجرائئ کو یقینی بنانے کی ہدایت دی سمیر احمد نے ان فنڈز کی فراہمی کے لئے رکن کونسل کے کویتا ورکن اسمبلی ارمور اے جیون ریڈی سے اظہار تشکر کیا ہے واضح رہے کہ اقلیتی مسائل کی یکسوئی کے لئے سمیر احمد کی جانب سے وقٹا فوقتاً مسلسل حکومت سے کامیاب نمایندگی کی جاتی رہتی ہیں سمیر احمد کا شمار ضلع و ریاست کے حرکتاتی قائد میں کیا کیا جاتا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button