اسپشل اسٹوری

حج میں بھی وسیم اکرم کی سوئنگ کا جادو – شیطان کو منفرد انداز میں کنکریاں مارنے کا ویڈیو وائرل

حیدراباد : 29مئی ( اردو لیکس ڈیسک) پاکستان کے سابق کپتان اور ’’سلطان آف سوئنگ‘‘ کے نام سے مشہور وسیم اکرم ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حج کے دوران جمرات میں شیطان کو کنکریاں مارتے وقت انہوں نے اپنے مشہور باولنگ ایکشن کی جھلک دکھائی، جس کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

 

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وسیم اکرم نہایت پُرجوش انداز میں کرکٹ کے مخصوص رن اپ اور باولنگ ایکشن کے ساتھ جمرات پر کنکریاں مار رہے ہیں۔ ان کے اس انداز نے وہاں موجود عازمین حج اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔ مداح دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ’’وسیم اکرم نے حج میں بھی اپنی سوئنگ کا جادو برقرار رکھا۔‘‘

 

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ ویڈیو تیزی سے شیئر کی جارہی ہے، جہاں کرکٹ شائقین اسے ایک یادگار اور منفرد لمحہ قرار دے رہے ہیں۔ کئی صارفین نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا کہ ’’شیطان بھی شاید اس سوئنگ کو سمجھ نہ پایا ہوگا۔‘‘ جبکہ بعض افراد نے اسے کھیل اور روحانیت کا خوبصورت امتزاج قرار دیا۔ اور بعض آس پر اعتراض بھی کیا

 

واضح رہے کہ وسیم اکرم دنیا کے عظیم ترین فاسٹ باولرز میں شمار کیے جاتے ہیں۔ اپنی خطرناک سوئنگ اور یارکرز کی بدولت انہوں نے عالمی کرکٹ میں منفرد مقام حاصل کیا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی وہ کرکٹ تجزیہ نگار اور مختلف ٹی وی پروگراموں کے ذریعے شائقین میں بے حد مقبول ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button