تلنگانہ

کھمم کے نوجوان لیڈر محمد اشرف کی کانگریس میں شمولیت

کھمم سے تعلق رکھنے والے بی آر ایس پارٹی کے نوجوان لیڈر و چیرمین سنٹرل لائبریری محمد اشرف نے آج ہی آر ایس پارٹی سے استعفی پیش کرتے ہوئے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ محمد اشرف نے تلنگانہ کانگریس کے صدر ریونت ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس میں شامل ہوگئے۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد اشرف نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی کوئی عزت اور اہمیت نہیں ہے اور بی آر ایس حکومت نے گزشتہ 10 سال میں اقلیتوں کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے۔ 12 فیصد مسلم ریزرویشن کا صرف وعدہ کیا گیا ۔ دو معیاد میں بھی مسلم ریزرویشن کو نافذ کرنے میں بی آر ایس حکومت ناکام ہو گئی ہے کانگریس پارٹی سے ہی اقلیتوں کو مناسب انصاف مل سکتا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button