جنرل نیوز

75 واں عرس شریف حضور سیدنا یحیٰی پاشاہ سرکاررح کے ضمن میں میگا میڈیکل کیمپ اور خون کے عطیہ کیمپ کا اہتمام…مولانا علی قادری کی پریس کانفرنس

14 جون ۔ حیدرآباد ۔۔۔۔حضرت مولانا سید غلام صمدانی المعروف علی قادری ، صدر انجمن قادریہ نے آج پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ مُلک کی معروف بارگاہ صوفی بزرگ حضرت یحییٰ پاشاہ سرکار رح کا 75 واں عرس مبارک عظیم الشان پیمانے اور انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ 16 جولائی تا 20 جولائی منایا جائے گا.

 

حالانکہ عرس شریف کی تقریبات ہر سال سہ روزہ ہوا کرتی ہے لیکن امسال 75 واں عرس مبارک ہونی کے باعث خانوادہ حضرت یحٰیی پاشاہ سرکار رح نے فیصلہ کیا ہے کہ امسال 5 روزہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا چُنانچہ عرس شریف کے ضمن میں میگا میڈیکل کیمپ اور خون کے عطیہ کے کیمپ کا انعقاد بھی عمل میں لایا جائے گا مولانا علی قادری نے کہا کہ مذکورہ کیمپ میں بلا لحاظ مذہب و ملت عوام کی مفت تشخیص اور ادویات بھی فراہم کی جائیں گی

 

علاوہ ازیں دانتوں اور آنکھوں کا بھی ماہرین ڈاکٹرس کی نگرانی میں تشخیص و علاج کیا جائے گا ، اور ضرورت پڑنے پر عینکوں کی تقسیم بھی عمل میں لائی جائے گی ،یہ تمام عوام الناس کے لیے مفت رہیگی مولانا علی قادری نے کہا کہ حضرت محبوب اللہ سرکار ،رح اور حضرت یحییٰ پاشاہ سرکار ،رح ،سرزمین دکن کی ایسی بارگاہِ ہے ،جہاں پر عملی طور خانقاہی نظام پر عمل درآمد کیا جاتا ہے، جہاں درس و تدریس کے ساتھ ساتھ اسلامی تعلیمات شریعت و طریقت اور انسانی خدما ت کو تقریباً 200 سال سے زائد عرصہ سے فروغ دیا جا رہا ہے .

 

مذکورہ دونوں بارگاہوں میں مرد و خواتین عقیدت مند زائرین کے لیے علحدہ علحدہ بلخصوص پردہ کا معقول بندوبست کیا جاتا ہے اُنہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں شہر کی مشہور و معروف بارگاہ کے متعلق قابل اعتراضات و خرافات پیدا ہونے کی اطلاعا ت زیر گشت لہٰذا مذکورہ بارگاہ کے جو متولی ہے جنہیں ریاستی تلنگانہ وقف بورڈ نے نامزد کیا ہے اُنہیں چاہیئے کہ وہ اُن خرافات کو دور کرنے کیلئے عملی طور پر اقدامات کریں مولانا علی قادری نے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے دیگر مذاہبِ میں بھی بزرگانِ دین کے متعلق غلط فہمی کا خدشہ اُجاگر ہوگا.

 

اُنہوں نے کہا کہ عرس شریف کا اہتمام دراصل بزرگانِ دین کی تعلیمات اسلامی کو عام کرنا اور ان کے مشن کو آگے بڑھانا ہے مولانا علی قادری نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ بزرگانِ دین کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے خانقاہی نظام کو عام کرے اس پریس کانفرنس میں جناب سکندر معشوقی کے علاوہ

 

سید گلریز حسن المعروف مرتضٰی پاشاہ، مولانا سید غلام محمد واثیق المعروف ابراہیم پاشاہ ،جناب سید منیب الدین اور جناب سید صفدر پاشاہ کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button