نیشنل

ٹی ایم سی کے 20 باغی ارکانِ پارلیمنٹ کا بڑا فیصلہ – این سی پی میں انضمام کا اعلان

نئی دہلی: ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) میں بغاوت کا پرچم بلند کرنے والے باغی ارکانِ پارلیمنٹ نے ایک غیر متوقع سیاسی موڑ دیتے ہوئے نئی جماعت میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق تقریباً 20 باغی ٹی ایم سی ارکانِ پارلیمنٹ نے تریپورہ کی نیشنلسٹ سٹیزنس پارٹی میں انضمام کا فیصلہ کیا ہے۔

 

باغی ارکان نے اتوار کے روز لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے ملاقات کرکے اس سلسلے میں ایک مکتوب بھی پیش کیا۔ بعد ازاں انہوں نے باضابطہ طور پر نیشنلسٹ سٹیزنس پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان کیا۔

 

ٹی ایم سی کے باغی گروپ کی قیادت کرنے والی کاکولی گھوش دستیدار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں ان کا گروپ الگ نشستوں پر بیٹھے گا اور وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں کام کرے گا۔

 

انہوں نے دعویٰ کیا کہ باغی گروپ کے پاس دو تہائی سے زیادہ ارکان کی حمایت موجود ہے، اس لئے وہ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کا حصہ بن کر مودی کی قیادت میں اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

 

باغی ارکانِ پارلیمنٹ نے انسدادِ انحراف (اینٹی ڈیفیکشن) قانون کے تحت نااہلی سے بچنے کے لئے حکمت عملی کے تحت اجتماعی انضمام کا راستہ اختیار کیا ہے، تاکہ قانونی پیچیدگیوں سے محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button