جرائم و حادثات

تلنگانہ کے آصف آباد کے قریب خوفناک سڑک حادثہ، ماں اور بیٹا جاں بحق

کاغذ نگر _ 21 جنوری ( مخفم احمد ) تلنگانہ کے آصف آباد کے قریب پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثے میں ماں اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق آصف آباد ضلع کے کاغذنگر کے باتھ پلی کے  رہنے والے محمد سرور اپنی  بیوی ظہیرہ بانو اور 14 سالہ بیٹا محمد آصف کے ساتھ کسی رشتے دار سے ملنے بائیک پر کاغذ نگر سے آصف آباد جارہے تھے کہ آصف آباد سے پہلے ان کی بائیک کو سامنے سے آنے والی ایک بھاری ٹرک نے ٹکر دے دی۔ جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹے کی موقع پر موت ہوگئی جبکہ محمد سرور زخمی ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button