نیشنل

الکٹورل بانڈس معاملہ: سپریم کورٹ نے ایس بی آئی کی درخواست خارج کردی۔ کل تک تفصیلات الیکشن کمیشن کو پیش کرنے کی ہدایت

حیدرآباد۔ سپریم کورٹ نے الکٹورل بانڈس کے معاملہ میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کو راحت دینے سے انکارکرتے ہوئے کل تک اس کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

 

اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے سیاسی جماعتوں کو موصول ہونے والے ہر الکٹورل بانڈ کی تفصیلات ظاہر کرنے کے لیے آخری تاریخ 30 جون 2024 تک بڑھانے کی درخواست داخل کی تھی جس پر سپریم کورٹ نے سخت موقف اختیارکرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا بانڈس سے متعلق تمام معلومات کل تک فراہم کرے اورالیکشن کمیشن اسے 15 مارچ تک شائع کرے۔

 

سپریم کورٹ نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی اس درخواست کو مسترد کر دیا جس میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کو الکٹورل بانڈس کی تفصیلات شائع کرنے کے لیے 30 جون تک کا وقت طلب کیا گیا تھا۔ عدالت نے ایس بی آئی سے کہا ہے کہ وہ 12 مارچ تک الکٹورل بانڈس کی تفصیلات کا انکشاف کرے۔ سپریم کورٹ نے ایس بی آئی کو خبردار کیا ہے کہ اگر

 

بینک بانڈس کی تفصیلات 12 مارچ تک الیکشن کمیشن کے حوالے نہیں کرتا ہے تو وہ اس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button