سی بی ایس ای دہلی نے ریاض اسکول کے اسپورٹس ہیڈ خان اشفاق علی کو سعودی کا نگران مقرر کیا

ریاض ۔ کے این واصف
سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن (CBSE) نئی دہلی نے انٹرنیشنل انڈین اسکول ریاض (IISR)کے ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ اسپورٹس کوچ خان اشفاق علی کو انڈیا میں منعقد ہونے والے CBSE سالانہ قومی گیمس کے لیے سعودی عرب کا نگران (Observer) مقرر کیاہے۔
اس سلسلہ میں ایڈشنل ڈائریکٹر CBSE دہلی نے 8 مئی 2026ء کو ایک سرکاری آرڈر جاری کیاہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان میں CBSE اسکولز کی سالانہ قومی اسپورٹس میٹ منعقد ہوتی ہے۔ جس میں ہندوستان سے باہر ممالک میں قائم CBSE اسکولز کے طلباء و طالبات بھی حصہ لیتے ہیں۔
کھیلوں کے اس قومی مقابلون کے لئے اس سال خان اشفاق علی کو سعودی عرب کا نگران مقرر کیاہے۔ ہیڈ آف اسپورٹس خان اشفاق علی (کوچ خان) پچھلے 25 سال سےانٹرنیشنل انڈین اسکول ریاض کے شعبہ اسپورٹس میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ خان اشفاق علی کا تعلق مہاراشٹرا کے شہر اورنگ آباد سے ہے۔



