انٹر نیشنل

حج 2026 وادی منیٰ میں حجاج کے لیے جدید طرز کی خیمے۔ “خیام کدانہ الخیف” کا کارنامہ

ریاض ۔ کے این واصف

عازمین حج کے لیے جدید و مزید سہولتون میں اضافہ کے جاری سلسلہ مین مشاعر مقدسہ و مکہ مکرمہ کے ترقیاتی امور کی ذمہ دار کمپنی “کدانہ” کی جانب سے حج 2026 کے دوران وادی منیٰ میں حجاج کو بہترین رہائشی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے جدید طرز کے “کدانہ الخیف خیمے” کے منصوبے پر کام جاری ہے۔

 

سعودی خبررساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق کدانہ کمپنی کا کہنا ہے کہ وادی منیٰ میں خیموں کے منصوبے پر کام کیا جارہا ہے اس کا رقبہ 24 ہزار میٹر مربع پر مشتمل ہے، جو شاہ عبدالعزیز شاہراہ پر مسجد الخیف کے عقب میں ہے۔

 

“خیام کدانہ الخیف” (کدانہ الخیف خیمے) منصوبے کے تحت بنایا جانے والا کمپاونڈ جملہ سہولیات سے آراستہ ہے ، جس میں ڈائننگ ہال، اوپن ایریا، ائیرکنڈیشننگ سسٹم، حجاج کے لیے آرام دہ بستر، کے علاوہ سروسز کے مقامات کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔

 

کمپاونڈ میں کشادہ و ہوا دارراہداریاں اور سایہ دار مقامات بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button