حج 2026 – حج پرمٹ خلاف ورزی – پیدل مکہ مکرمہ جانے والے 5 غیرملکی گرفتار

کے این واصف
حج سیزن 2026ء کے آغاز سے قبل سعودی سیکورٹی نے حج پرمٹ کی لازمی پابندی کا انتباہ دے دی تھا۔ مگر اب بھی لوگ اس خالاف کرتے پکڑے جارہے ہیں۔ حج سیکیورٹی فورسز نے مکہ پرمٹ اور حج ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 5 افغانی باشندوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق حج سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ معمول کی گشت کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے مکہ مکرمہ کی حدود کے باہر غیرآباد راستے سے مکہ مکرمہ شہر میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے پانچ افغانیوں کو گرفتار کرکے ان پر حج ضوابط کی خلاف ورزی درج کر لی ہے۔
تمام گرفتار شدگان کو حج سیکیورٹی فورسز نے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا جن کے خلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی۔دریں اثنا ادارہ امن عامہ نے پھر ایک بارسختی سے ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی شہری یا مقیم غیرملکی حج قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خود کو مشکل میں مبتلا نہ کریں۔
مقررہ پرمٹ کے بغیر کسی کو حج پر جانے کی اجازت نہیں۔ ایسا کرنا قانون شکنی کے زمرے میں شامل ہے جس پر سخت سزا اور بھاری جرمانہ عائد ہے۔



