ایجوکیشن

تلنگانہ اوور سیز اسکالر شپ۔ اقلیتی امیدواروں کیلئے ضروری اطلاع

حیدر آباد:  بیرون ممالک میں اعلی تعلیم کے حصول کے خواہشمند اہل اقلیتی طلبہ سے چیف منسٹر اوور سیز اسکالرشپ کیلئے آن لائن درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ ڈسٹرکٹ مائنارٹی ویلفیر آفیسر حیدرآباد کے مطابق پوسٹ گریجویشن اور اس کے آگے کے کورس کیلئے بیرون ممالک کی یونیورسٹیوں میں فال سیزن 2022ء کے تحت جنہوں نے داخلے حاصل کئے ان سے مالی امداد کی درخواستیں وصول کی جارہی ہیں۔ ایسے طلبہ جنہوں نے یکم اگست 2022ء سے 31 دسمبر 2022ء کے درمیان بیرونی یونیورسٹیز میں پوسٹ گریجویشن اور اس کے آگے کے کورس میں داخلے حاصل کئے ہیں وہ اپنی درخواستیں ویب سائٹ

www.telanganaepass.cgg.gov.in

پر آن لائن داخل کر سکتے ہیں.

متعلقہ خبریں

Back to top button