جرائم و حادثات

خاتون سافٹ ویر انجینئر کا شوہر کے ہاتھوں قتل _ حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ باچوپلی میں واردات

حیدرآباد _ 25 مئی ( اردولیکس) حیدرآباد میں پیش آئے ایک دل دہلا دینے والے واقعہ میں ایک ظالم شوہر نے اپنی بیوی کا  قتل کرنے کے بعد اس کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی کوشش کی۔ یہ دونوں سافٹ ویر انجینئر بتائے گئے ہیں

یہ واردات شہر حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ باچوپلی میں پیش آئی۔ ملزم کی شناخت ناگیندر بابو کے طور پر کی گئی ہے۔ اس نے بیوی مدھو لتا سافٹ ویر انجینئر کا بے دردی سے قتل کردیا اور اس کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی کوشش کی تاکہ نعش کو ٹھکانے لگا جا سکے۔

اس کے بعد اس نے پکوان گیس سلنڈر کے پھٹ پڑنے سے بیوی کی موت ہونے کا بہانہ بھی کیا۔ خاتون کے باپ کی شکایت پر پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرلیا۔ پولیس نے ملزم شوہر کو گرفتار کرتے ہوئے اس کو ریمانڈ کردیا۔ خاتون کی شناخت مدھولتا کے طورپر کی گئی ہے جو سافٹ ویر انجینئرکے طور پر خدمات انجام دیا کرتی تھی۔ کچھ دنوں سے شوہر اور بیوی میں جھگڑے ہورہے تھے۔ اور ناگیندر اپنی بیوی کے چال چلن پر شک کرتا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button