نیشنل

نوئیڈا، قطب مینارسے اونچی عمارت چند لمحوں میں ملبہ کے ڈھیرمیں تبدیل

نئی دہلی: نوئیڈا میں واقع 40 منزلہ سپرٹیک ٹوئن ٹاورز کواب سے کچھ ہی دیرقبل منہدم کردیا گیا ہے۔ عمارت کو 3700 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کرتے ہوئے گرایا گیا۔ قطب مینار سے بھی اونچے ٹوئن ٹاورس اب ملبے کے ڈھیرمیں تبدیل ہوگئے ہیں۔ 2 بج کر 30 منٹ سپریم کورٹ کے احکامات پرعمل آوری کو یقینی بناتے ہوئے اس عمارت کو منہدم کردیا گیا۔ انہدامی کاروائی کے پیش نظرآس پاس کی سڑکوں کوبند کردیا گیا تھا۔ عمارت کے منہدم ہوتے ہی علاقہ میں گردوغبارکے بادل چھا گئے۔ دہلی کے قطب مینار سے 100 میٹر اونچی اس عمارت کی تعمیرقریب 800 کروڑ رپے خرچ کئے گئےتھے اس کے انہدام کیلئے 18.55 کروڑ روپئے خرچ ہورہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button