تلنگانہ

تلنگانہ میں جملہ 2.95 کروڑ ووٹرس۔ ایک ہزار600 سے زائد زنخوں کے نام بھی ووٹر لسٹ میں شامل

حیدرآباد: الیکشن کمیشن نے اعلان کیا کہ ریاست میں جملہ 2,95,80,736 ووٹرس ہیں۔ اس سلسلے میں جمعرات کو ووٹرس کی 2023 کی مسودہ فہرست جاری کر دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ جملہ ووٹرس میں 83,207 نوجوان ووٹرس ہیں جن کی عمر (18 سے 19 سال کے درمیان ہیں) شامل ہیں۔ چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج کے مطابق اس سال جنوری میں جاری حتمی ووٹر لسٹ میں 3,03,56,894 ووٹرس تھے لیکن تصدیق کے بعد 3,45,648 نئے ووٹرس کو شامل کیا گیا ہے اور 11,36,873 ووٹرس کو ہٹا دیا گیا۔
ریاست میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 1،48،58887
خواتین ووٹرس کی تعداد 1،47،02،391
تیسری جنس یعنی زنخہ ووٹرس 1،654
این آرآئی ووٹرس 2،373
سرویس ووٹرس 15،067 ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button