تلنگانہ

بی۔ آر۔ ایسی قومی سطح پر اپنی تاریخ رقم کریگی : ٹی آرایس سینئر قائد جناب محمد سلیم صدرنشین حج کمیٹی کا بیان

حیدرآباد ۔ 15 ڈسمبر (پریس نوٹ ) بی۔ آر ایس اور اسکے سربراہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ چیف منسر تلنگانہ قومی سطح پر تاریخ رقم کریں گے۔ چونکہ ملک میں بی جے پی کی قیادت سے ہر طبقہ ناراض اور پریشان حال ہے۔ جہاں بی جے پی بر سر اقتدار ہے وہاں پر فرقہ وارانہ فسادات برپا ہور ہے ہیں۔ سماج کا ہر طبقہ بی جے۔ پی سرکار سے ناخوش ہے اور وہ تبدیلی کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔

 

ہماری ریاست کے ہردلعزیز چیف منسٹر کے۔ چندر شیکھر راؤ نے بی آرایس کو قومی سطح پر تشکیل دیگر صحیح وقت پر مسیح فیصلہ کیا۔ ان خیالات کا اظہار جناب محمد سلیم سٹئیر لیڈرٹی آرایس سابق ایم ایل سی وصدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے نئی دہلی میں بی۔ آر ایس پارٹی کے دفتر کی افتتاحی اجلاس میں شرکت کرنے کے بعد حیدر آباد کو واپسی کے موقع پر کیا۔ جناب محمد سلیم ٹی آرایس قائد نے اپنے صحافتی بیان میں مزید کہا کہ قومی سطح پر بی آرایس کا قیام در اصل بی۔ ہے۔ پی کا متبادل ثابت ہوگا۔ بی آرایس کے قیام کے موقع پر دہلی میں تمام سیکولر جماعتیں شریک تھیں۔ بالخصوص ملک کے مسلمان ہر دلعزیز چیف منسٹر مسٹر کے۔ چندر شیکھر راؤ کے اس عمل سے بے حد خوش ہیں۔ ملک کی اقلیتیں بی آر ایس کو بی جے پی کا متبادل تصور کر رہی ہیں ۔ جناب محمد سلیم سینئر ٹی آرایس قائد نے اپنے بیان کے آخر میں ملک کی اقلیتوں سے اپیل کی کہ وہ بی آرایس کو مضبوط کریں اور ریاست کے ہر دلعزیز چیف منسٹر مسٹر کے۔ چندر شیکھر راؤ کے ہاتھ مضبوط کریں اور اپنے سیکولر ہو نی کا ثبوت دیں۔

 

اس موقع پر دہلی میں موجود ٹی آرایس کے قائدین دوز راہ مسٹرٹی۔ ہریش راؤ وزیر فینانس شریمتی کے۔ کو بتا ایم ایل سی مسٹر سنتوش ایم پی مسٹر جی ۔ سکھیند ریڈی صدرنشین قانون ساز کونسل کے علاوہ ریاست تلنگانہ سے آئے ہوئے اقلیتی قائدین نے بی آرایس کے قیام پر گر مجوشی سے ایک دوسرے کو مبارکباددی اور بغلگیر ہو گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button