مبارکباد

صدر تنظیم الائمہ والمؤذنین حافظ محمد منظور احمد نے محمد اطہر اللہ کو ریاستی مینارٹی کمیشن کا رکن نامزد کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔

عادل آباد ۔ 5/مارچ (اردو لیکس) بی آر ایس پارٹی کے سینئر اقلیتی قائد محمد اطہر اللہ کو ریاستی حکومت کی جانب سے تلنگانہ اسٹیٹ مینارٹی کمیشن کا رکن نامزد کرنے پر ضلع صدر تنظیم الائمہ والمؤذنین حافظ محمد منظور احمد نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار اور عادل آباد کے لئے اعزاز کی بات قرار دی۔اور ساتھ ہی وزیر اعلیٰ کے چندرشیکھرراؤ اور رکن اسمبلی جوگورامنا سے بھی عادل آباد سے مسلم اقلیتی نوجوان قائد کو اقلیتی کمیشن کا رکن نامزد کرنے پر اظہار تشکر کیا اور امید ظاہر کی کہ محمد اطہر اللہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں بہتر کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button