مبارکباد

عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ 26 ماہ میں تکمیل حفظ کرکے تاریخ رقم کرنے والے حافظ محمد معاویہ خان کی تہنیت

غموں کی دھوپ کے آگے خوشی کے ساۓ ہیں

عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ 26 ماہ میں تکمیل حفظ کرکے تاریخ رقم کرنے والے حافظ محمد معاویہ خان کی تہنیت

 

رشحات قلم

عبدالقیوم شاکرالقاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء امام وخطیب مسجد اسلامیہ نظام آباد تلنگانہ

9505057866

قران مجید ایک کلام معجز ہے جو رہتی دنیا تک کے انسانوں کے لئے راہ نجات اور کتاب ہدایت ہے آج سے ساڑھے چودہ سوسال پہلے ہی قران مجید نے یہ اعلان کردیا تھا کہ اس جیسی کوی کتاب نہ سہی ایک آیت یا اس کا کوئی جز بناکر پیش کریں مگر تاریخ گواہ ہے کہ دنیا آج تک بھی نہ کوئی آیت پیش کرسکی نہ ہی صبح قیامت تک اس جیسی کوئی مثال پیش کرسکے گی گرچیکہ بہت سارے دانشوران قوم ملت اپنے آپ کو عربیت کے بے تاج بادشاہ کہلانے والے اس دنیا جہاں میں آے اورگۓ جنہوں نے اپنی فکر کو تھکایا علوم وفنون کی گہرای وگیرای بالغ نظری اور تعمق کے باوجود اپنے جملہ اعوان وانصار کے ہمراہ اپنے عجز وقصور کا اعتراف کرتے ہوئے یہ کہنے پہ مجبور ہوگئے

ان ہذا الا قول البشر

اسی ضمن میں ہم مسلمانوں کو چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کی اس عظیم الشان نعمت پر شکر گذار بنیں اس کے مکمل حقوق اداکرتے ہوئے اس کلام معجز کی برکات سے مستفیذ ہوں اپنی اولاد کو قرآن مجید اور اس کی تعلیمات سے واقف کرائیں اسی سونج اور فکر کے ساتھ شہر نظام آباد تلنگانہ کے ممتاز ومایہ ناز قابل ترین استاد جناب حافظ امجد صاحب استاد ادارہ انوار المدارس نے اپنے فرزند حافظ محمد معاویہ خان پر محنت کی اور صرف چھیس ماہ میں تکمیل حفظ کی سعادت حاصل کروای واضح رہے کہ یہ کسی باضابطہ دینی مدرسہ کے طالب علم نہیں رہے بلکہ ہائ اسکول سے کالج کی تعلیم حاصل کرتے ہوئے مکمل قران مجید اپنے والد گرامی کی نگرانی میں حاصل کی حافظ امجد صاحب نے قوم وملت کے معصوم اورنونہالوں کی دینی تعلیم کا انتظام کرتے ہوئے اپنے مکان واقع لائن گلی میں حضرت قاری امیر حسن صاحب علیہ الرحمہ کی نسبت سے مکتب فیض امیر حسن قائم کیا اور بعد نماز مغرب تا عشاء اور عشاء تا رات دس بجے وہ طلباء کو تعلیم وتربیت دیتے ہیں الحمدللہ اسی مکتب سے پڑھنے والے یہ حافظ محمد معاویہ خان ہیں جنہوں نے لاک ڈاؤن میں تعلیم کا آغاز کیا جبکہ وہ انگریزی میڈیم سے نویں کلاس کے طالب علم تھے اور اب یکم رجب المرجب 1445مطابق 13/جنوری 2024 کو تکمیل حفظ کی سعادت حاصل کرچکے ہیں جبکہ وہ شہر حیدرآباد کے پرائیوٹ کالج میں انٹر پہلے سال کی تعلیم حاصل کررہے مزید خوشی کی بات یہ ہیکہ موصوف سال حال رمضان المبارک کے دوسرے عشرہ میں مکمل قرآن مجید تراویح میں سنانے کی سعادت حاصل کرنے والے ہیں

میں دل کی گہرائیوں سے ان کو ان کے والدین اور خاندان والوں کو مبارکباد دیتا ہوں اوردعاء گو ہوں کہ باری تعالی موصوف کو دین ودنیا کی ہر ترقی سے مالا مال کرے

یقینا انہوں نے عصری علوم کے ساتھ ساتھ تکمیل حفظ کا عظیم مرحلہ طےء کرتے ہوے مثال قائم کی اور اپنے عصروں کو بتلادیا کہ انسان کے پاس حوصلہ ہونا چاہیے راستے ازخود منزل بنتے چلے جاتے ہیں

گویا انہوں نے اپنے اس تاریخی کارنامہ سے طلباء کو یہ پیغام دیا کہ

وقت کی گردشوں کا غم نہ کرو

حوصلے مشکلوں میں پلتے ہیں

آج ایسے بچوں کی ہمت افزائی کے لےء میں سمجھتا ہوں ایسی تقاریب منعقد کرنا چاہیے

مگر افسوس

کہ ہم مسلمان اپنے بچوں کی برتھ ڈے اپنی شادی کی سالگرہ اورنیو ائیر پارٹیوں یا شادی بیاہ میں ہونے والی چھوٹی چھوٹی مختلف رسم ورواج جو غیر شرعی ہونے کے باوجود ہزاروں روپیہ خرچ کرکے بڑے اہتمام سے مناتے ہیں

لیکن قرآن عظیم الشان کی نعمت سے بہرہ ور ہونے والے بچوں کو آج سماج اورمعاشرہ میں کوئی خاطر خواہ اہمیت نہیں دی جاتی ہے

حالانکہ حدیث پاک

اشراف امتی حملۃ القرآن

کی رو سے یہ حافظ قرآن امت کا سب سے معزز اور قابل احترام بچہ بن جاتا ہے آج دنیا کی ڈگریوں کی اہمیت کو تو زمانہ سمجھ رہا ہے مگر قرآن مجید کی ڈگری کو سمجھنے سےقاصر نظر آتا ہے خدارا اپنے بچوں کو دنیا کی ہر عمدہ اور ٹکنالوجی کی ہر معیاری تعلیم دلائیے انہیں ڈاکٹر انجینر وکیل فلسفی اور ریاضی کا ماہر سب کچھ بنائیے مگر قرآن وحدیث دین وایمان عقائد واعمال کی حفاظت کا سامان بھی کریں

اگر دین کے ساتھ یہ سب ڈگریاں ہیں تو بہت خوب ورنہ ان ڈگریوں کو خاک میں دفن کرنے کے علاؤہ کچھ حاصل نہیں

اللہ پاک عالم اسلام کے مسلمانوں کو توفیق فہم وعمل نصیب فرمائے آمین الحمد للہ اس تقریب میں شہر نظام آباد کے معزز علماء کرام مولانا مفتی سعید اکبر صاحب امام وخطیب جامع مسجد مفتی عبدالمبین قاسمی مولانا عبد القدیر حسامی مولانا غلام رسول قاسمی مولانا صادق فیصل قاسمی مفتی عرفان قاسمی مولانا ارشد علی قاسمی مولانا واجدخان قاسمی حافظ کلیم حافظ عبد الحکیم حافظ فیاض مخدوم حافظ اشرف علی کے علاوہ دسیوں حفاظ کرام اور خاندان کے سینکڑوں مردوخواتین نے شرکت کی اور ایک خوشی کاسماں باندھ کرحافظ معاویہ خان کو مبارکباددیتے ہوے شال پوشی وگل پوشی کی ۔۔۔۔

متعلقہ خبریں

Back to top button