جنرل نیوز

رکن اسمبلی نارائن پیٹ ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی کے ہاتھوں ذیشان ریسٹورنٹ میں مندی کیبن کا افتتاح

نارائن پیٹ : 12 جنوری (اردو لیکس) نارائن پیٹ ضلع اور اطراف و اکناف میں لذیذ ذائقہ دار اور ہمہ اقسام کے حیدرآبادی کھانوں کے لئے مشہور ہوٹل ذیشان ریسٹورنٹ میں عربین مندی کی بڑھتی مقبولیت کے پیش نظر مندی کیبن کو مزید وسیع کیا گیا جس کا افتتاح آج رکن اسمبلی نارائن پیٹ ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر الحاج محمد تقی چاند رکن بلدیہ نے رکن اسمبلی کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے خیر مقدم کیا اور مینجمنٹ نے ریسٹورنٹ کی کارکردیگی سے تفصیلی طور پر واقف کروایا جس پر رکن اسمبلی نے بڑی ہی مسرت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر محمد شہاب الدین چاند , محمد تقی چاند , یوسف چاند و دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button