ایجوکیشن

ایران میں ایم بی بی ایس کے لئے طلبہ کی رہنمائی

حیدرآباد۔ 13 جولائی (پریس نوٹ) ایران میں ایم بی بی ایس کی تعلیم کے لئے طلباء و طالبات کی رہنمائی کے مقصد سے نور منشن ملک پیٹ حیدرآباد میں جمعرات کو ایک سیشن منعقد ہوا جس سے کئی طلبہ اور سرپرستوں نے استفادہ کیا۔ اس موقع پر ایران کی سرکاری یونیورسٹیز کے نمائندوں نے طلبہ و سرپرستوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔ انھوں نے بتایا کہ سال 2023-24 میں ایران میں انگریزی میڈیم سے ایم بی بی ایس کے 5 سالہ کورس کے آغاز کے لئے تمام سہولتیں بیرونی طلبہ کو فراہم کی جا رہی ہیں۔

 

 

ایران ایجوکیشن ایکسپو 2023 کے عنوان سے اس پروگرام میں تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسس، ارمیہ یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسس، شہید بہشتی یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسس، کرمان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسس‘ ہمادان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسس‘ اسلامک آزاد یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسس‘ شیراز یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسس، ایران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسس کے نمائندے شریک تھے۔ انھوں نے بتایا کہ طلبہ کو 80 فیصد تک کی اسکالرشپ بھی دی جائے گی۔ طلبہ اور سرپرستوں نے اس موقع پر ماہرین سے ایرانی یونیورسٹیوں میں تعلیمی معیار کے علاوہ ملک کے صیانتی حالات کے بارے میں بھی سوالات کئے جن کا تشفی بخش جواب دیا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ طلبہ کو انتہائی کم فیس میں داخلے دیئے جائیں گے۔

 

 

ویزا کے حصول میں مدد دی جائے گی اور این ایم سی کی رہنما ہدایات کے مطابق داخلے ہوں گے۔ یوکرین جنگ کی وجہ سے میڈیکل کورس کرنے کے خواہش مند طلبہ دوسرے ممالک بشمول ایران، موریشیس، بنگلہ دیش، جارجیا، ویتنام جیسے ممالک میں داخلے کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات +91-6300985939 اور +91-7569341709 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button