تلنگانہ

آسٹریلیا کی لڑکی سے نرمل کے نوجوان کی شادی

نرمل: ریاست تلنگانہ کے ضلع نرمل سے تعلق رکھنے والے نوجوان اور آسٹریلیا کی لڑکی نے لو میریج کرلی۔ نرمل مستقر کے شاستری نگر کالونی کا رہنے والا کارتک اعلی تعلیم کیلئے آسٹریلیا گیا تھا

 

 

جہاں اس کی ملاقات ہانا نامی لڑکی سے ہوئی تھی۔ ان دونوں میں وہیں ملاقات ہوئی اور یہ ملاقات دوستی اور دوستی محبت میں بدل گئی۔ ان دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا اور دونوں نے اپنے اپنے گھر والوں کو شادی کیلئے رضامند کرلیا۔ کارتک سافٹ ویر ملازم جبکہ ہانا ایک سائنسدان بتائی گئی ہے۔

 

 

نرمل کے ایک فنکشن ہال میں ہندو روایات کے مطابق یہ شادی انجام پائی۔ شادی کی تقریب میں دوست احباب رشتہ داروں کی کثیر تعداد موجود تھی اور وہ تمام خوش نظر آرہے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button