تلنگانہ

ڈبل بیڈ روم کیلئے تلنگانہ کے وزیر کی نقلی دستخط۔حیدرآباد‌میں کیس درج

حیدرآباد : ڈبل بیڈ روم مکان کے لیے تلنگانہ کے وزیر کی نقلی دستخط کرتے ہوئے ان کا لیٹر ہیڈ تیار کر کے فرضی سفارش نامہ ضلع سنگار ڈی کے کلکٹر کو پیش کرنے والے دو افراد کے خلاف حیدرآباد کی بنجارہ ہلز پولیس نے کریمنل کیس درج کر لیا ہے۔

 

 

پولیس کا کہنا ہے کہ حال ہی میں ضلع سنگاریڈی کے کلکٹر کو ریاستی وزیر پنچایت راج ای دیاگر راؤ کے نام سے ایک سفارشی مکتوب وصول ہوا عہدیداروں نے غور کیا کہ سابق میں کبھی بھی اس طرح کے سفارش نامے روانہ نہیں کیے گئے تھے عہدیداروں نے ریاستی وزیر کے دفتر کو اس کی اطلاع دی۔ معلومات پر پتہ چلا کہ یہ سفارش نامے نقلی ہے معلوم ہوا ہے کہ یہ نقلی سفارش نامے امین پور منڈل کے ایک موضع سے تعلق رکھنے والے غوث پاشا اور شیکھر نے تیار کیے تھے۔

 

 

پتہ چلا ہے کہ نقلی سفارش نامے کے ساتھ ساتھ وزیر کی بھی نقلی دستخط کی گئی ہے۔ ریاستی وزیر کے او ایس ڈی ڈاکٹر راجیشور راؤ نے اس سلسلے میں بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button