انٹر نیشنل

حج 2024 کے عازمین ضروری اطلاع ۔ وزارت نے “نسک کارڈ” متعارف کرادیا

ریاض ۔ کے این واصف

حج 2024 کے عازمین کے ضروری اطلاع۔ عازمین اپنے متعلقہ حج مشن سے کارڈ حاصل کرنے کو یقینی بنائین۔ اس سے ان وقتاُ فوقتاُ شناخت میں بھی سہولت ہوگی۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے “نسک کارڈ” متعارف کرایا ہے۔ دوران حج عازمین کےلیے یہ کارڈ رکھنا ضروری ہوگا۔

 

اخبار24 کے مطابق بیرون مملکت سے آنے والے عازمین کو “نسک کارڈ” حج مشنز فراہم کریں گے۔داخلی عازمین کو کارڈ فراہم کرنے کی ذمہ داری حج خدمات فراہم کرنے والے اداروں کی ہوگی۔وزیر حج و عمرہ نے نسک کارڈ کا پہلا ایڈیشن انڈونیشی حج مشن کے حوالے کیا۔دیگر حج مشنز کو بھی ان کے عازمین کے کارڈز حج ویزے اسٹمپ ہونے کے ساتھ جاری کیے جائیں گے۔

 

وزارت حج کا کہنا ہے کہ نسک کارڈ میں عازم حج کی تمام تفصیلات درج ہوں گی جبکہ اس کی کاپی “نسک” اور”توکلنا” پورٹل پر بھی اپ لوڈ کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button