جرائم و حادثات

کریم نگر کے رضوی چمن علاقہ میں بھیانک آگ لگنے کا واقعہ

کریم نگر _ 16 دسمبر ( اردولیکس) کریم نگر بائی پاس روڈ کے قریب رضوی چمن کے پاس ایک  گودام میں بھیانک آگ لگ گئی۔ آگ بھڑکنے کے واقعہ کی  مقامی لوگوں نے فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر تین فائر انجنوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ تھیلے کے گودام میں آگ جمعرات کی آدھی رات کو لگی تھی ۔ گودام  سے زبردست آگ لگنے سے مقامی لوگ خوفزدہ ہوگئے۔ پولیس کے مطابق آگ لگنے سے تقریباً ایک کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button