تلنگانہ

فلم اداکارہ جیا سدھا بی جے پی میں شامل

نئی دہلی _ 2 اگست ( اردولیکس) فلم اداکارہ و سابق رکن اسمبلی جیہ سدھا بی جے پی میں شامل ہوگئیں۔ انھوں نے تلنگانہ کے انچارج ترون چُگ، ریاستی صدر کشن ریڈی اور قومی نائب صدر ڈی کے ارونا کی موجودگی میں دہلی میں بی جے پی کے مرکزی دفتر میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔تلنگانہ اسٹیٹ انچارج ترون چُگ نے انہیں پارٹی کی رکنیت دے کر اور پارٹی کھنڈوا پہنا کر پارٹی میں شامل کرلیا ۔

 

جیاسدھا نے کہا کہ وہ مودی کی نو سالہ قیادت میں ملک کی ترقی سے متاثر ہو کر بی جے پی میں شامل ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ وہ تبدیلی کے لیے بی جے پی میں شامل ہوئی ہیں، انھوں نے کہا کہ وہ فلموں کے مقابلے میں سیاست کو ترجیح دیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button