جنرل نیوز

کھمم شہر کے مشہور و معروف آرٹسٹ محمد پرویز کا انتقال

کھمم شہر کے مشہور و معروف آرٹسٹ محمد پرویز کا آج صبح دل کا دورہ پڑنے پر بعمر 55 سال انتقال ہوگیا مرحوم مشہور ومعروف آرٹسٹ تھے مرحوم پھچلے 30 سالوں سے اپنی کتابت اور اپنے بہترین ہنر کے ذریعے کھمم ضلع میں ہی نہیں بلکہ پوری ریاست تلنگانہ میں اپنا لوہا منوایا مرحوم ایک بہترین آرٹسٹ کے ساتھ ساتھ ایک بہترین اردو اور عربی کے کاتب تھے کھمم شہر کے مساجد میں مرحوم کے ہاتھوں کے ذریعے کتابت کردہ عربی اور اردو کے بورڈ آویزاں ہے مرحوم خاموش طبیعت اور ملنسار شخصیت تھے مرحوم کی انتقال کی آج کھمم شہر میں اطلاع ملتے ہی مرحوم کا مکان واقع اندرون قلعہ باغ میں عوام کا اژدھا دیکھ گیا مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامعہ مسجد کھمم میں اداکی گئی تدفین موتی مسجد کھمم سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی رابطہ کے لیے موبائل نمبر 9848364849….9866388799

متعلقہ خبریں

Back to top button