تلنگانہ

حیدرآباد میں ٹماٹر کی قیمت میں کمی

حیدرآباد: حیدرآباد میں ٹماٹر کی قیمت میں کچھ حد تک کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے لوگوں نے راحت کی سانس لی۔ ریاست تلنگانہ میں چند دن   قبل ٹماٹر کی قیمت جہاں 160 تا 200 روپے  تک پہنچ گئی تھی اب اس کی قیمت کم ہو کر فی کلو سو 120 روپے ہو گئی ہے۔

 

 

 

آج حیدراباد میں چھوٹے تاجرین کی جانب سے ٹماٹر سو تا 120 روپے فی کلو فروخت کیے گئے۔ واضح رہے کہ چند دن قبل ٹماٹر کی قیمت میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا تھا۔ حالانکہ پہلے کی قیمت کے مقابل ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی آ ئی ہے لیکن یہ عوام کے لیے کوئی راحت کی بات نہیں ہے کیونکہ اب بھی ٹماٹر غریب اور متوسط طبقے کی دسترس سے باہر ہے۔

 

 

 

اسی دوران ریاست آندھراپردیش کےضلع کرنول کی مارکٹ میں ٹماٹر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ضلع کے رعیتو بازاروں میں ٹماٹر کی قیمت 50 تا 80 روپئے فی کلو ہو گئی ہے جس سے ضلع کے عوام نے راحت کی سانس لی ہے۔

 

 

 

دیگر اضلاع سے کرنول کے رعیتو بازاروں کو ٹماٹر لائے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں ٹماٹر کی سپلائی میں مزید اضافہ سے اس کی قیمت میں کمی کے آثار ہیں۔ واضح رہے کہ جولائی کے مہینے میں ٹماٹر کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button