تلنگانہ

میدک فرقہ وارانہ تشدد کے ملزمین جیل سے رہا _ چرلہ پلی جیل کے باہر ملزمین کا ہوا استقبال

میدک _ 24 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے میدک ٹاؤن کے فرقہ وارانہ تشدد کے الزام میں گرفتار صدر ضلع بی جے پی میدک جی سرینواس کے بشمول 16 ملزمین جیل سے باہر آگئے ۔ ان تمام کو حیدرآباد کے چرلی پلی جیل میں رکھا گیا تھا گزشتہ رات یہ تمام جیل سے باہر نکل آگئے ۔جہاں جیل کے باہر ان ملزمین کا بی جے پی کے لیڈروں نے گلال ڈال کر استقبال کیا۔

 

تین دن قبل ضلع مجسٹریٹ میدک شمار ا دا دیوی نے ضمانت منظور کر دی ہے۔ واضح رہے کہ 15 جون کو بی جے پی اور دوسری ہندو تنظیموں کی جانب سے میدک ٹاؤن میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرتے ہوئے زائد از 10 مسلمانوں کو شدید زخمی کر دیا گیا جو حیدر آباد کے دواخانوں میں زیر علاج ہیں مسلمانوں کی ایک کروڑ سے زائد کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا جس کے بعد پر امن میدک کے حالات اچانک انتہائی سنگین ہو گئے تھے۔

 

میدک پولیس نے مذکورہ شر پسندوں کو گرفتار کرتے ہوئے اقدام قتل 307 اور RW.143 149 کے تحت سنگین مقدمات درج کرتے ہوئے گرفتاری کے بعد عدالتی تحویل میں دے دیا تھا۔ ان ملزمین کی ہفتہ کو ضلع مجسٹریٹ میدک شمار ادا دیوی نے ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کے احکام جاری کئے ہیں ۔ اس مقدمہ کی پیروی ایم رگھو نندن راؤ ایم پی اور سنتوش ریڈی نے کی تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button