انٹرٹینمنٹ

سوناکشی سنہا اور ظہیر نے شادی‌کرلی۔ شترو گھن سنہا نے کہا میری بیٹی خوش ہے

ممبئی۔ بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے بوائے فرینڈ ظہیر اقبال شادی کے بندھن میں بند گئے۔ ان دونوں نے رجسٹرڈ میرج کر لی اس وقت سوناکشی اور ظہیر کے ارکان خاندان کے علاوہ کچھ قریبی افراد بھی موجود تھے۔

 

شادی کے موقع پر بالی وڈ کے مشہور اداکار شتروگن سنہا بھی موجود تھے وہ کافی خوش نظر آرہے تھے، انہوں نے نئے جوڑے کو دعائیں دیں اور کہا کہ ان کی اکلوتی بیٹی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، فلم اداکار و دلہن کے والد نے کہا کہ ہر باپ اس لمحے کا انتظار کرتا ہے جب اس کی بیٹی کو اس کی پسند کے شخص کے حوالے کیا جائے

 

میری بیٹی ظہیر کے ساتھ سب سے زیادہ خوش ہے، میرے لیے یہ اہم بات ہے اور خدا ان کی جوڑی کو سلامت رکھے۔ سوناکشی اور ظہیر نے 23 جون کی شام ممبئی کے باندرہ میں شادی کی۔

Adb1

متعلقہ خبریں

Back to top button