پرساد میں نشہ آور شئے ملاکر کھلا دینے کے بعد خاتون بھکت کی عصمت ریزی۔ پجاری کے خلاف مقدمہ درج
نئی دہلی۔ مندر آنے والی خاتون بھکت کو پرساد میں نشہ کی دوا ملا کر کھلا دینے کے بعد پجاری نے اس کی عصمت ریزی کر دی۔ یہ واقعہ راجستان میں پیش آیا جس کا کئی ماہ بعد انکشاف ہوا۔ متاثرہ نے پجاری کے خلاف پولیس سے شکایت کی ہے اور پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کر لیا۔
متاثرہ اور پولیس ذرائع کے مطابق ضلع سکر کی ایک مندر میں بابا بالک ناتھ پجاری کے طور پر کام کیا کرتا تھا، اس دوران پوجا کے لیے مندر آنے والی ایک خاتون سے اس نے جان پہچان کر لی اور خاندان کے مسائل کی یکسوئی کا وعدہ کرتے ہوئے اسے اپنے اعتماد میں لیا۔ پجاری نے خاتون بھکت سے کہا کہ بھگوان کو چڑھایا جانے والا پرساد کھانے سے مسائل حل ہوں گے اور اس نے پرساد میں نشہ اور دوا ملا کر خاتون کو کھلا دی جس کے ساتھ ہی خاتون بے ہوش ہو گئی۔ خاتون کے بے ہوش ہونے کے بعد پجاری نے تین مرتبہ خاتون کا جنسی استحصال کیا۔
یہ واقعہ جاریہ سال اپریل میں پیش آیا۔ عصمت ریزی کے شرمناک واقعہ کی بابا کے ڈرائیور نے کیمرے میں ریکارڈنگ کر لی۔ خاتون کو جب ریکارڈنگ کا علم ہوا تو اس نے پولیس سے شکایت کرنے کی دھمکی دی جس پر انہوں نے خاتون سے کہا کہ اگر وہ شکایت کرے گی
تو ویڈیو کو انٹرنیٹ پر اپ لوڈ دیا جائے گا۔ ان کی ہراسانی سے تنگ آکر خاتون نے پولیس سے شکایت کی۔