جرائم و حادثات

اتراکھنڈ میں مٹی کے تودے گرنے سے دو حیدرآبادی ہلاک

نئی دہلی _ 6 جولائی ( اردولیکس) اتراکھنڈ میں مٹی کے تودے گرنے سے دو حیدرآبادی ہلاک ہوگئے۔ اتراکھنڈ میں بارشوں سے سیلاب آ رہا ہے۔ جس کی وجہ سے کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی رونما ہورہے ہیں

 

پولیس نے بتایا کہ حیدرآباد کے سیاح چمولی ضلع میں مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک ہوئے ہیں۔حادثہ ہفتہ کو بدری ناتھ قومی شاہراہ پر کرناپرایاگا اور گوچر کے درمیان پیش آیا۔ حیدرآباد کے نرمل شاہی (36) اور ستیہ نارائنا (50) بدری ناتھ مندر کے درشن کے بعد جنگل کے راستے سے  بائیک سے گزر رہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا

 

پولیس نے بتایا کہ دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ نعشوں کو ملبے سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہاسپٹل پہنچایا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button