تلنگانہ

تلنگانہ کے کریم نگر شہر میں سڑکوں پر اور آبادی میں ریچھ کی دہشت _ عوام میں خوف کی لہر

کریم نگر _ 12 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کے کریم نگر شہر میں ایک ریچھ دن کے اوقات میں سڑک پر آگیا جس سے شہریوں میں دہشت پیدا ہوگئی۔ اگر چکہ ریچھ نے کسی پر بھی حملہ نہیں کیا لیکن آبادی اور سڑکوں پر ریچھ کے آنے پر مقامی لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ جمعہ کی رات کریم نگر کے رضوی چمن علاقے اور نوری گیسٹ ھاوس کے پاس  پہلی مرتبہ یہ ریچھ دیکھا گیا۔ اور آج ہفتہ کی صبح کریم نگر کے ریکورتی میں اچانک سڑک پر نکل آیا۔ مقامی لوگوں نے پولیس اور محکمہ جنگلات کے عملے کو اس کی اطلاع دی۔ ریچھ کو پکڑنے کا آپریشن شروع کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button