تلنگانہ

ڈائیلاسس کے مریضوں کو ہر ماہ وظیفہ دینے چیف منسٹر چندرشیکھرراو کا اعلان

حیدرآباد _ 6 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کے چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے  ڈائیلاسس کے مریضوں کو بھی ہر ماہ آسرااسکیم کے تحت 2016 روپے وظیفہ دینے کا اعلان کیا ہے  انہوں نے کہا کہ ریاست میں ڈائیلاسیس کے مریضوں کو مفت میں ڈائیلاسس کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں آرٹی سی کا بس پاس بھی فراہم کیاگیا۔ اب ان مریضوں کو وظائف بھی دیئے جائیں گے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ریاست میں 10 تا 12ہزار ڈائیلاسس کے مریض پائے جاتے ہیں۔ ان تمام کو وظائف منظور کئے گئے ہیں۔

 

چیف منسٹر نے کہا کہ تلنگانہ وہ واحد ریاست ہے جہاں سب سے زیادہ وظائف کی رقم دی جاتی ہے۔ دیگر ریاستوں میں 500 تا ہزار روپے ہی وظیفے دیئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی 16 ریاستوں میں بیڑی ورکرس ہیں لیکن کسی بھی ریاست میں بیڑی ورکرس کو وظیفہ نہیں دیا جاتا۔ صرف تلنگانہ میں بیڑی ورکرس کو 2016 روپے ہر ماہ وظیفہ دیا جارہا ہے۔ اسی طرح تنہاخواتین کو بھی کسی بھی ریاست میں وظیفہ نہیں دیا جاتا

متعلقہ خبریں

Back to top button