نیشنل
آدھار کارڈ سے متعلق حکومت کا اہم بیان

نئی دہلی: سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے برعکس حکومت نے واضح کیا ہے کہ آدھار کارڈ کی موجودہ شکل میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں۔
حالیہ دنوں میں یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ سال کے آخر تک آدھار کو صرف ایک تصویر اور کیو آر کوڈ تک محدود کر دیا جائے گا تاہم متعلقہ حکام نے اس خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

حکومت کے مطابق عوام کو اس قسم کی غیر مصدقہ اطلاعات سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مستند معلومات کے لیے پی آئی بی اور یو آئی ڈی اے آئی کے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور پریس ریلیزز پر ہی بھروسہ کریں۔
ساتھ ہی میڈیا اداروں کو بھی تاکید کی گئی ہے کہ وہ غیر تصدیق شدہ اور گمراہ کن خبروں کی اشاعت سے گریز کریں تاکہ عوام میں کسی قسم کی الجھن پیدا نہ ہو۔



