نیشنل

جگدیپ دھنکھر نائب صدر جمہوریہ ہند کے انتخاب میں کامیاب

نئی دہلی _ 6 اگست ( اردولیکس)  نائب صدر جمہوریہ عہدہ کے انتخاب میں ڈی اے امیدوار جگدیپ دھنکھر نے  اپوزیشن کے امیدوار مارگریٹ الوا کو  شکست دے دی ہے۔

آج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں نائب صدر کے انتخاب کے لئے ووٹنگ ہوئی تھی جس میں جگدیپ دھنکھر کو 528 ووٹ حاصل ہوئے جب کہ اپوزیشن امیدوار مارگریٹ الوا کو 182 ووٹوں پر اکتفا کرنا پڑا۔ نائب صدر جمہوریہ کے انتخاب کا نتیجہ جاری ہونے کے بعد جگدیپ دھنکھر  کو مختلف قائدین نے مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ان کی رہائش پر پہنچ کر انھیں کامیابی کہ مبارکباد دی

متعلقہ خبریں

Back to top button