برقعہ پوش خواتین کی تین بار تلاشی ؛ متاثرین میں حاملہ بھی شامل – سکندرآباد کے ڈی مارٹ میں واقعہ
حیدرآباد: سکندرآباد کے علاقہ میں واقع ایک ڈی مارٹ میں چند برقعہ پوش خواتین بشمول ایک حاملہ خاتون نے تلاشی کے نام پریشان کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ متاثرہ خواتین کے مطابق انہوں نے تقریباً 5000 روپے کی خریداری کی، اس کے باوجود گیٹ پر انہیں بار بار روکا گیا اور تلاشی لی گئی۔
خاتون کا کہنا ہے کہ سکیورٹی عملے نے ان کے سامان کی جانچ کے بجائے انہیں ہی تلاشی کا نشانہ بنایا، جس پر انہوں نے سخت اعتراض کیا۔ انہوں نے عملے سے بحث کرتے ہوئے کہا کہ وہ خریداری کے لیے آئی ہیں، نہ کہ چوری کرنے کے لیے۔متاثرہ خاتون نے احتجاجاً خریدا گیا سامان واپس کرتے ہوئے اپنی رقم لوٹانے کا مطالبہ کیا۔
ان کا الزام ہے کہ چیکنگ کے نام پر انہیں غیر ضروری طور پر ہراساں کیا گیا، حالانکہ ان کے پاس سے کوئی بھی مشتبہ چیز برآمد نہیں ہوئی۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈٰیا پر وائرل ہوا ہے جس میں ڈی مارٹ کے عملہ کے ساتھ برقعہ پوش خواتین بحٹ کرتی ہوئی نظر آئیں. تاہم یہ واقعہ کب اور سکندرآباد کے کس علاقہ کے ڈی مارٹ میں پیش آیا اس کی فوری وضاحت نہیں ہوسکی



