جرائم و حادثات
حیدرآباد ایرپورٹ پر 2 کروڑ روپے سے زائد کا سونا پکڑا گیا

حیدرآباد کے شمش آباد ائیرپورٹ پر جمعرات کے روز ریونیو انٹیلی جنس کے افسران نے ایک مسافر سے بھاری مقدار میں سونا برآمد کیا۔ کویت سے براہ شارجہ سے حیدرآباد آنے والے اس مسافر کے بیاگ سے 1,798 گرام کے 7 سونے کے ٹکڑے برآمد ہوئے جن کی مالیت تقریباً 2.37 کروڑ روپے ہے۔ ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔



