بزنس

سونے کی قیمت میں اب تک کا ریکارڈ اضافہ

نئی دہلی _ 22 مئی ( اردولیکس ڈیسک) پیر کو چنئی میں 10 گرام سونے کی قیمت نے اب تک کا ریکارڈ توڑ دیا۔ 24 کیرٹ 10 گرام  سونا 61,960 روپے تھا۔ زیورات بنانے میں استعمال ہونے والا 22 کیرٹ 10 گرام سونا 56,800 روپے تک پہنچ گیا۔

 

دہلی میں دس گرام سونا (24 کیرٹ) 61,570 روپے  جب کہ زیورات میں استعمال ہونے والے 22 کیرٹ سونے کی قیمت 56,450 روپے تھی۔

 

کلکتہ اور ممبئی شہروں میں 22 کیرٹ سونے کی دس گرام قیمت 56,300 روپے اور 24 کیرٹ سونے کی قیمت 61,420 روپے رہی۔ کولکتہ اور ممبئی میں فی کلو چاندی کی قیمت 75,300 روپے ہے، جب کہ چنئی میں یہ 79,000 روپے ہے۔

 

حیدرآباد، بنگلور، ترواننتا پورم اور وشاکھاپٹنم شہروں میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ 24 کیرٹ سونے کی قیمت 61,420 روپے جبکہ زیورات میں استعمال ہونے والے 22 کیرٹ سونے کی قیمت 56,300 روپے پر برقرار ہے۔ ان شہروں میں ایک کلو چاندی کی قیمت 79 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button