تلنگانہ

کمشنر پولیس حیدرآباد خرابی صحت کے باعث ہاسپٹل سے رجوع

حیدرآباد: کمشنر پولیس حیدرآباد سندیپ شنڈالیہ معمولی سی طبعیت بگڑنے پر ہاسپٹل سے رجوع ہوئے۔

 

ذرائع کے مطابق وہ بشیر باغ میں واقع اولڈ کمشنر آفیس میں تھے کہ اچانک خرابی صحت کی بنا پر وہ حیدر گوڑہ کے اپولو ہاسپٹل سے رجوع ہوئے، ان کے ہاسپٹل سے رجوع ہونے کے بعد کئی طرح کی افوائیں پھیل گئی تھیں

 

جس کے بعد انہوں نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ صحت مند ہیں۔ ڈاکٹرس نے انہیں ایک دن نگرانی میں رہنے کا مشورہ دیا ہے، وہ منگل کے دن حسب معمول ڈیوٹی پر رجوع ہوں گئے

 

اسی دوران سی آئی ڈی کے چیف مہیش بھگوت نے ہاسپٹل پہنچ کر ان کی عیادت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button