تلنگانہ

تلنگانہ کے 12 یونیورسٹیز کے کنٹراکٹ اسسٹنٹ پروفیسر کی خدمات کو باقاعدہ بنانے ہڑتال جاری 

حیدرآباد ۔تلنگانہ کے 12 سرکاری یونیورسٹیز میں برسرخدمت کنٹراکٹ اسسٹنٹ پروفیسرس اپنی ملازمت کو باقاعدہ بنانے کے مطالبہ کے تحت یونیورسٹیز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق تمام یونی ورسٹیز میں 24 اپریل کو بھی غیر معینہ ہڑتال جاری ہے، اس سلسلہ کے تحت ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں کنڑاکٹ اسسٹنٹ

 

پروفیسرس اپنی خدمات کو باقاعدہ بنانے کے مطالبہ کے تحت اسٹیٹ کوآرڈنیشن کمیٹی کی اپیل پر 24/اپریل 2025کو چوتھے دن بھی احتجاج کو جاری رکھا۔ واضح رہے کہ تلنگانہ ریاست کے 12 یونیورسٹیز کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے تقریبآ 1250 کنٹراکٹ اسسٹنٹ پروفیسر 19/اپریل 2025 سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال پر ہیں۔ اسی سلسلہ کے تحت ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے کنٹراکٹ اسسٹنٹ پروفیسر بھی

 

ہڑتال میں شامل ہیں اور ان کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ حکومت تلنگانہ ان کی خدمات کو دیکھتے ہوئے ساتویں پی آر سی کے تحت Basic Pay, HRA, DA اور سالانہ %3 فیصد تنخواہ میں اضافہ کیساتھ ان کی خدمات کو باقاعدہ بنانے پر زور دے رہے ہیں، ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں آج احتجاجیوں نے مجسمہ امبیڈکر کو ایک یادداشت پیش کیا، احتجاجی، یونیورسٹی کیمپس میں واقع مجسمہ امبیڈکر کے روبرو اسسٹنٹ پروفیسرس گذشتہ چار دن سے مسلسل احتجاج کررہے ہیں،آج ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے سابق وائس

 

چانسلر پروفیسر سیتا راما راؤ نے امبیڈکر یونیورسٹیز کے احتجاجی اسسٹنٹ پروفیسر کیساتھ اظہار یگانگت کیا اور حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ پروفیسر کو ریگولرئزایشن کرنے کا مطالبہ کیا ہے، اس احتجاج کو دیکھتے ہوئے یونیورسٹی کی مختلف یونینوں اور اسوسی ایشنوں نے اظہار یگانگت کرتے ہوئے احتجاجیوں کی تائید وحمایت کی اور حکومت سے خواہش کی کہ وہ کنٹراکٹ اسسٹنٹ پروفیسر کی خدمات کو باقاعدہ بنائیں، اس موقع پر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے کنٹراکٹ اسسٹنٹ پروفیسرس اسوی ایشن کے عہدیداران ڈاکٹر کے اویناش نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج

 

اسٹیٹ جائنٹ ایکشن کمیٹی کی اپیل پر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے کنٹراکٹ اسسٹنٹ پروفیسرس بھی احتجاج میں شامل ہیں انھوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے واضح تیقن تک احتجاج جاری رہے گااسی دوران ڈاکٹر ایم کیشور سکریٹری مخاطب کرتے ہوئے ریاست کے 12 یونیورسٹیز میں برسر خدمت کنٹراکٹ اسسٹنٹ پروفیسرس کو ریگولر کرنے کا ایک عرصہ دراز سے مطالبہ ہے، حکومت اس مسئلہ کو فوری حل کرنا چاہئے،۔اس موقع پر مخاطب کرنے والوں میں ڈاکٹر محمد خواجہ مخدوم محی الدین، ڈاکٹر این راماکرشنا، ڈاکٹر لکشمن، ڈاکٹر اوشا شری، ڈاکٹر

 

سدھانتی ارونا، ڈاکٹر سری وینی، نرسیا بٹو، بی راجہ گوڑ، ڈاکٹر کے دیاکر اور دیگر نے بھی مخاطب کیا اور مطالبہ کیا کہ برسراقتدار تلنگانہ حکومت فوری کنٹراکٹ اسسٹنٹ پروفیسرس کی خدمات کو باقاعدہ بنائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button