تلنگانہ

آصف آباد: شیر کے حملہ میں لڑکی کی موت کے بعد 15 مواضعات میں ہائی الرٹ

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ ضلع کومرم بھیم آصف آباد کے کاغذ نگر منڈل میں شیر کی موجودگی سے مقامی افراد میں خوف کی لہر پائی جاتی ہے۔

 

واضح رہے کہ تازہ طوپر شیر کے حملہ میں ایک لڑکی کی موت ہوگئی۔ اس واقعہ کے بعد محکمہ جنگلات کے حکام نے سخت چوکسی اختیار کیا۔ انھوں نے 15 مواضعات میں ہائی الرٹ کا اعلان کردیا اور کہا کہ ایدگام، نزرال، سیتا نگر، انوکوڑہ، گنارم، کڑامبا، آرے گوڑہ، بابو نگر علاقوں میں شیر کے گشت کرنے کی اطلاعات ہیں۔

 

جنگلات کے قریب رہنے والوں کو کھیتی کے کام کے لیے نہ جانے کی وارننگ جاری کی گئی ہے اور عوام سے چوکس رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button