جرائم و حادثات
امریکہ میں فائرنگ تلنگانہ کے کھمم ضلع کا نوجوان ہلاک
حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے کھمم سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان امریکہ میں فائرنگ کے واقعہ میں ہلاک ہوگیا، مہلوک نوجوان کی شناخت سائی تیج کے طورپر کی گئی ہے جو کھمم کے رامنا پیٹ کا رہنا والا تھا۔
فوری ملی اطلاعات کے مطابق بعض جرائم پیشہ افراد کی فائرنگ میں وہ ہلاک ہوگیا۔سائی تیج، امریکہ ایم ایس کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے گیا ہوا تھا۔وہ شکاگو کے قریب ایک یونیورسٹی میں ایم ایس کی تعلیم حاصل کررہاتھا۔ اس کی موت اطلاع تلنگانہ ایسوسی
ایشن آف نارتھ امریکہ(تانا) کے ذمہ داروں نے مہلوک کے ارکان خاندان کو دی۔ اس اطلاع کے ساتھ ہی ان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔