جرائم و حادثات

تلنگانہ انجکشن مرڈر، ناجائز تعلقات قتل کی وجہہ، مقتول کی بیوی اوردیگرملزمین پکڑے گئے

کھمم: ریاست تلنگانہ کے ضلع کھمم میں انجکشن دے کرایک شخص کا قتل کردینے کے معاملہ میں پولیس نے مقتول کی بیوی سمیت بعض ملزمین کوحراست میں لے لیا، قتل کی وجہہ ناجائز تعلقات بتائی جارہی ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق پولیس نے اس معاملہ میں موہن راؤ، وینکٹیش اور وینکٹ کے علاوہ جمال صاحب کی بیوی امام بی کو حراست میں لے لیا۔

بتایا جارہا ہے کہ ناجائز تعلقات کے درمیان حائل رکاوٹ محسوس کرتے ہوئے جمال صاحب کا منصوبہ بند طریقہ سے قتل کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جمال صاحب کی بیوی نے اپنے شوہر کو قتل کرنے کے ایک ماہ سے گھرمیں انجکش چھپا کررکھا تھا اوروہی اس معاملہ کی اصل ملزمہ ہے۔ واضح رہے کہ ضلع کھمم، مدی گُنڈہ منڈل بوپارم گاوں سے تعلق رکھنے والے 55سالہ شیخ جما ل دو روز قبل اے پی کے گندرائی گاوں میں اپنی بیٹی سے ملاقات کیلئے اپنی بائیک پر جارہے تھے۔جب وہ ولبھ بھائی گاوں پہنچے تو ایک اجنبی جو منکی کیپ پہنا ہواتھا نے ان سے لفٹ مانگی ،جیسے ہی انھوں نے اس اجنبی کو اپنی بائیک پر بٹھایا کچھ دور جانے کے بعد اجنبی نے انھیں زہربھرا انجکشن دے دیا تھا جس کے نتیجہ میں جمال کی موت ہوگئی۔

ذرائع نے بتایا کہ مقتول کی بیوی کے کسی سے ناجائز تعلقات قائم تھے اوراس نے ہی اپنے شوہرکا منصوبہ بند طریقہ سے قتل کروایا ہے۔ پولیس کی جانب سے ملزمین کو حراست میں لینے کی تصدیق نہیں کی گئی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button