انٹر نیشنل

سعودی عرب میں یوم وطنی کے عظیم الشان پیمانے پرانعقاد کیلئے وزارت دفاع کی تیاریاں مکمل

ریاض ۔ کے این واصف
مملکت سعودی عرب میں یوم الوطنی جو ۲۳ ستمبر کو منایا جاتا ہے کے حوالے سے عوامی اور سرکاری سطح پر بے حد جوش و خروش دیکھا جارہا ہے۔ تمام بڑی خانگی اور سرکاری عمارتوں کو منگل کر روز سے ہی سجا دیا گیا۔ ملک میں ہرطرف قومی پرچم لہرا رہے ہیں۔
اس سلسلہ میں بتایا گیا کہ سعودی وزارت دفاع مملکت بھر میں 92 یوم وطنی کی تقریبات میں بھرپور حصہ لے گی۔ بری، بحری اور فضائی افواج کے دستوں نے تمام تیاریاں مکمل کرلیں۔ سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی فضائیہ مملکت کے 14 شہروں میں ایئر شو کرے گی جس میں ٹائیفون ایف 15 ایس، ٹورنیڈو اور ایف 15 سی طیارے حصہ لیں گے۔
ایئر شو ریاض، جدہ، دمام، الجبیل، الاحسا، طائف، باحہ، بلجرشی، تبوک، ابہا، خمیس مشیط، الخبر، حفر الباطن اور الجوف شہروں میں ہوں گے۔سعودی بحریہ یوم وطنی کی تقریبات میں مختلف مقامات پر پروگرام کرے گی۔ الدرعیہ کمشنری میں موٹرسائیکل سواروں کا دستہ، بوابہ الدرعیہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور سعودی سپورٹس آرگنائزیشن کے تعاون سے مارچ کرے گا۔
دوسری جانب جدہ میں فوجی گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کا دستہ سی فرنٹ پر مارچ کا اہتمام کرے گا۔
سعودی بحریہ کی جانب سے جدہ میں سی شو کا اہتمام کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں الجبیل رائل کمیشن کی جانب سے الفناتیر ساحل پر سی شو میں بحریہ کے جدید جنگی جہازوں کے علاوہ ہیلی کاپٹر شامل ہوں گے۔ سعودی قومی دن کے سلسلہ مین پیش کئے جانے یہ تمام شوز اور ثقافتی پروگرامز عوام الناس کے لئے کھلے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button