جرائم و حادثات

تلنگانہ کے نظام آباد میں لینڈ سروے اے ڈی شیام سندر ریڈی کے مکان پر اے سی بی کا دھاوا _ 2 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے ضبط

نظام آباد _ 24 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کے نظام آباد میں اے سی بی کے عہدیداروں نے لینڈ سروے اے ڈی شیام سندر ریڈی کے مکان  میں کروڑوں روپئے کے اثاثوں کا پتہ چلایا یے جس کو شیام سندر نے رشوت کے ذریعے جمع کئے تھے ۔

 

دو ماہ قبل اے سی بی کے عہدیداروں نے ایک شکایت پر لینڈ سروے اے ڈی شیام سندر ریڈی کے دفتر واقع مورتاڈ منڈل کے دھرمورہ میں اراضی سے متعلق سروے ریکارڈ دینے کے لیے رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔ جس پر اے سی بی حکام نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑ کر  ریمانڈ پر بھیج دیا تھا اور اے ڈی شیام سندر ریڈی کو معطل کر دیا گیا تھا

 

جمعرات کو اے سی بی کے عہدیداروں نے اس کے گھر میں بینک لاکرس کی تلاشی لی اور 78 لاکھ روپے نقد، 144 گرام سونے کے زیورات، 30 لاکھ کی فکسڈ ڈپازٹ سلپس اور دھوکہ دہی کی رقم برآمد کرلی ۔ ان کی کل قیمت 38 لاکھ 91 ہزار کروڑ روپے بتائی گئی۔

 

مختلف دستاویزات کی  نشاندہی کی گئی اور ان کی مالیت 96 لاکھ 97 ہزار بتائی  گئی ہے۔ اے سی بی نے کہا کہ شیامندر کے گھر میں اب تک جو اثاثوں کی تفصیلات ملی ہے اس کی قیمت 2 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زیادہ ہے اور اس کی جانچ کی جائے گی۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button