نیشنل
اسرائیل کے وزیر فینانس کا ہندوستان کا دورہ

نئی دہلی ۔ اسرائیل کے وزیر فینانس بزالیل سموٹریچ ہندوستان کے دورے پر آ رہے ہیں۔ وزارت خارجہ کے سرکاری ذرائع کے مطابق بزالیل سموٹریچ آج سے تین روزہ دورے پر ملک میں قیام کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کچھ عرصہ سے دو طرفہ تعلقات پر بات چیت جاری ہے اور موجودہ دورے کے دوران بھارت اور اسرائیل کے درمیان دو طرفہ تجارتی معاہدے پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔
بین الاقوامی میڈیا ذرائع کے مطابقاس معاہدے سے دونوں ملکوں کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کی سمت میں پیش رفت ہو سکتی ہے۔بزالیل سموٹریچ گاندھی نگر میں واقع بھارت کے عالمی مالیاتی خدمات کے مرکز کا بھی دورہ کریں گے۔