حیدرآباد میں موٹر سائیکل پر قابل اعتراض حرکات۔ نوجوان لڑکے اور لڑکی کو پکڑ لیا گیا
حیدرآباد۔ حیدرآباد کے پہاڑی شریف علاقہ میں موٹر سائیکل پر رومانس کرتے ہوئے جانے والے نوجوان لڑکے اور لڑکی کی شناخت ہو گئی ہے۔ بالا پور پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ان دونوں کی شناخت کر لی اور کل انھیں پولیس اسٹیشن طلب کیا گیا
پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں حراست میں لے لیا اور نوٹس جاری کی۔لڑکے اور لڑکی کی شناخت کولکتہ کے محمد واصف ارشد اور لڑکی کی شناخت انا پورنا شرما کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ دونوں گچی باؤلی کے الگ الگ ہاسٹلز میں رہا کرتے ہیں، لڑکا اور لڑکی آپس میں دوست بتائے گئے ہیں۔ 22 تاریخ کو دونوں موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے قابل اعتراض حرکتیں کر رہے تھے کہ اس دوران ان کے پیچھے کی گاڑی پر جانے والے گاڑی سوار شخص نے ان کی ویڈیو بنائی
جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بالا پور پولیس نے حرکت میں آتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گاڑی کا نمبر کی بنا پر ان کی شناخت کر لی۔ کل لڑکے اور لڑکی کو حراست میں لے لیا گیا اور انہیں نوٹس جاری کی گئی۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔