جنرل نیوز

سید عبد الحی قادری سکریٹری ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام سوسائٹی منتخب 

 

حیدرآباد 27/ ستمبر (پریس نوٹ) ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ حیدرآباد کا ایک ہنگامی اجلاس جناب ڈاکٹر سید صمد عثمانی کی صدارت میں منعقد ہوا

اس اجلاس میں ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام ویلفیئر سوسائٹی کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں جناب سید قدیر اللہ قادری جو ناساز صحت کی بناء پر اپنے سکریٹری سوسائٹی کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے پر سوسائٹی کے اراکین کی با اتفاق آراء سے سینئر رکن جناب سید عبد الحی قادری کو سکریٹری منتخب کیا گیا اس موقع پر اراکین کی جانب سے سید عبد الحی قادری کو سکریٹری ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام ویلفیئر سوسائٹی کے عہدے کا جائزہ حاصل کرنے پر ان کی شالپوشی و گلپوشی کے ذریعہ تہنت پیش کی گئی جناب سید عبد الحی قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جو ذمہ داری سونپی گئی ہے

وہ تمام اراکین کے مشوروں سے سوسائٹی کے اغراض و مقاصد کو عملی جامہ پہنانے کی مکمل کوشش کریں گے انہوں نے متفقہ طور پر سکریٹری منتخب کئے جانے پر اراکین کا شکریہ ادا کیا سوسائٹی کے اراکین نے سبکدوش سکریٹری جناب سید قدیر اللہ قادری کی سوسائٹی کے لئے انجام دی گئی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا اور ان کی عاجلانہ یابی کے لئے اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا کرتے ہوئے اپنی نیک تمناوں کا اظہار کیا اس اجلاس میں سید سراج الدین کوآرڈینیٹر ، سید مجیب اللہ قادری ،سید قدیر اللہ قادری ، عبد الحی قادری ، سید شجیع اللہ قادری کے علاوہ معزز اراکین کی آیک کثیر تعداد نے شرکت کی جناب سید سراج الدین نے اجلاس میں شرکت کرنے والے شرکاء سے اظہار تشکر کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button