جرائم و حادثات

تلنگانہ کے سوریا پیٹ ضلع میں نومولود بچوں کو فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

تلنگانہ کے سوریا پیٹ میں نومولود بچوں کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث 13 افراد پر مشتمل ایک گروہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے  7 خواتین اور 6 مردوں کو حراست میں لیا ہے۔

 

ان کے قبضے سے 10 نومولود بچوں کو  برآمد کرلیا جن میں 7 لڑکے اور 3 لڑکیاں شامل ہیں جنھیں چائلڈ ویلفیئر حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

 

تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ یہ گروہ اب تک 28 بچوں کو فروخت کر چکا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ گروہ راجستھان، اتر پردیش اور گجرات سے بچوں کو لا کر تلنگانہ میں فروخت کر رہا تھا۔ ایک بچے کی قیمت تین لاکھ سے سات لاکھ روپے کے درمیان وصول کی جا رہی تھی۔ پولیس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button